سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
آصف علی زرداری کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ جمہوریت ملک کی بقا اور سلامتی کی ضمانت ہے، مضبوط جمہوریت کے لیے جمہوری سوچ اپنانی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری سوچ مہذب معاشرے کے لیے پہلا قدم ہے، آمریت ایک دہشت ہوتی ہے جو معاشرے کو عدم برداشت کا شکار کرتی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی جمہوریت کی مضبوطی ہے، 18 ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ با اختیار ہوئی جو جمہوریت کی فتح ہے۔
Comments are closed.