بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری کا دبئی سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا

سابق صدر آصف علی زرداری کا دبئی سے آنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا ہے۔

آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، دبئی سے آنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔

غیر ملکی ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے، فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں، غیر ملکی ڈاکٹروں نے سابق صدر کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.