پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔
عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین بلین ٹری، بی آر ٹی اور مالم جبہ کرپشن کیس کے بنیادی کردار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں اور صوبے کا ہیلی کاپٹر عمران خان کے پاس ہے۔
پی پی ٹرجمان نے مزید کہا کہ وہ کونسی دشمنی ہے جو عمران خان نے ملک سے نہیں کی، صرف اتنا ہی کہوں گا کہ نیازی صاحب پہلے انسان بنو اور پھر سیاستدان بنو۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی پی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر الزام تراشی کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔
Comments are closed.