
ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کا پانچ رکنی وفد آج دن 2 بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر سے ملاقات کرے گا۔
ایم کیو ایم کے وفد میں کنونیر خالد مقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور دیگر شامل ہونگے۔
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی اس اہم ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان کو طلب کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورۂ کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد جا کر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔
Comments are closed.