سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے تیسرے دن سربیا کے نوواک جوکووچ، میلوس راؤنک، ڈومینک تھائم اور امریکا کی سرینا ولیمز اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے جبکہ سوئس کھلاڑی اسٹیناس واورینکا اور پیٹرا کویٹووا شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
ٹورنامنٹ کے تیسرے روز سربیا کے نوواک جوکووچ نے دلچسپ مقابلے کےبعد امریکا کے فرانسس ٹیافوکوچھ تین ، چھ سات ، سات چھ اورچھ تین سے ہراکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔
ایک اور میچ میں کینیڈا کے میلوس راؤنک نے کورنٹین موٹٹ کو چھ سات،چھ ایک ،چھ ایک اور چھ چار سے ہراکر دوسرے مرحلے کے میں جگہ بنائی۔
آسٹریا کے ڈومینک تھائم نے جرمنی کے ڈومینک کوفر کو شکست دے کراگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی جبکہ ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز سربیا کی نینا اسٹاجاناووچ کو چھ تین اور چھ صفر سے ہراکر تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں ۔
Comments are closed.