آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ سری لنکا پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز کا مؤقف ہے کہ سری لنکا کو پیٹرول کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، ادویات کی کمی اور افراط زر کا سامنا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے کسی کرکٹر نے دورے سے دستبردار ہونے کا اعلان نہیں کیا۔
سی ای او آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کچھ کرکٹرز نے اخلاقی طور پر سوالات اٹھائے ہیں، آسٹریلوی کرکٹرز حکام کے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اب تک دورہ سری لنکا شیڈول کے مطابق ہے۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی سیریز جون جولائی میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.