بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا: کینگرو نے اپنے ہی مالک کی جان کیوں لے لی؟

آسٹریلیا میں ایک 77 سالہ شخص کو اسی کے پالے جنگلی کینگرو نے مار ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جنگلی کینگرو نے کیا ہے جسے ہلاک ہونے والے شخص نے اپنے گھر میں پال لیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ شخص پر حملہ دن کے وقت ہوا تھا،  ایک شہری نے اسے زخمی دیکھ کر ایمبولینس کو اطلاع دی لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اس نے دم توڑ دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جائے وقوعہ پر ایک کینگرو موجود تھا جو انہیں زخمی شخص تک پہچنے نہیں دے رہا تھا جس کے نتیجے میں اسے گولی مار کر ہلاک کرنا پڑا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق یہ کینگرو جنگلی تھا اور ہلاک ہونے والے شخص کا پالتو تھا۔ 

مبینہ طور پر کینگرو نے ہی ہلاک ہونے والے شخص پر حملہ کرکے اس کا جبڑا توڑ دیا تھا جبکہ اس شخص کو اندرونی چوٹیں بھی آئیں تھی، جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کہ مطابق اس سے قبل 1936 میں کسی کینگرو نے انسان پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ اب 86 برسوں بعد یہ پہلا جان لیوا حملہ ہے جو کسی کینگرو کی جانب سے کسی شہری پر ہوا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.