روالپنڈی میں کل سے شروع ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ طور پر اوپننگ کرنے والے پاکستانی بلے بازوں کے نام سامنے آگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق راولپنڈی ٹیسٹ میں اوپننگ کریں گے۔
مڈل آرڈر میں کپتان بابراعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی جہاں نعمان علی اور ساجد خان ایکشن میں نظر آئیں گے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ فاسٹ بولنگ ڈپارٹمنٹ سنبھالنے کے لیے نسیم شاہ بھی ہوں گے جنہیں حارث رؤف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد وسیم وزیر کے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے امکانات ہیں۔
Comments are closed.