انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کی آسٹریلیا کے خلاف تیسری وکٹ 23 رنز پر گر گئی ہے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک تھے جو 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان 12 اور وین ڈر ڈیوسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے 2 اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سپر 12 مرحلے کےکھیلے جارہے پہلے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آج کھیلے جانے والے دوسرےمیچ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔
Comments are closed.