بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون بنالی

آسٹریلیا نے کل سے شروع ہو رہے کراچی ٹیسٹ کیلئے فائنل الیون بنالی ہے، مچل سویپسن کل ڈیبیو کریں گے، انہیں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ امید ہے کراچی کے وکٹ پر اسپنرز کو سپورٹ ملے گی، پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی سے مایوس نہیں، مگر ہمیں اور وکٹیں لینا ہوں گی۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ کراچی میں امید ہے ایسی وکٹ ہے جو برصغیر کی عام وکٹ ہوتی ہے، لگ رہا ہے کہ میچ میں آگے جاکر وکٹ پر بریک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ کافی اسپیشل سیریز ہے، اس سیریز کو اہم بنانے کیلئے بہت سے لوگ کردار ادا کر رہے ہیں، یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا ہے خیال رکھا ہے ۔

پیٹ کمنز کا کراچی میں پچ کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے، ریورس سوئنگ ہوئی تو مچل اسٹارک خطرناک ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہاں اسپنرز کا بھی اہم کردار ہوگا، ہم نے پاکستانی اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.