آسٹریلیا میں حادثے کے دوران مرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے اور انکی نقل اتارنے کے جرم میں عدالت نے شہری کو دس ماہ قید کی سزا سنادی۔
آسٹریلیا کے 42 سالہ شہری رچرڈ پوسے کو وکٹوریا کی عدالت نے عوامی شائستگی کی خلاف ورزی سمیت دیگر الزامات پر سزا سنائی ہے۔
جج نے رچرڈ پوسے کے مرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانے کے اقدام کو سنگ دلانہ، ظالمانہ اور ذلت آمیز قرار دیا۔
گزشتہ سال ملیبورن کے ہائی وے پر چار پولیس اہلکاروں نے رچرڈ پوسے کو تیز رفتاری پر روکا تھا، لیکن یہ پولیس اہلکار ٹرک کی ٹکر میں مارے گئے تھے، اس دوران رچرڈ نے اپنے فون سے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنائی تھی۔
Comments are closed.