آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے شہر سڈنی اور دیگر علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد حکام نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پانچ ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں جو بھی شہری گھر پر رہنے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرے گا اس سے موقع پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
اس سے قبل لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک ہزار آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا جاتا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.