اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

آسٹریلیا:کروز شپ کے 800 مسافر کورونا سے متاثر

آسٹریلیا کے کروز شپ کے سیکڑوں مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، 800 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کروز شپ کو سڈنی پر لنگر انداز کر دیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق میجسٹک پرنسس کروز شپ اپنے 12 دن کے سفر کے نصف راستے پر تھا جب کورونا کیسز سامنے آئے۔

کروز شپ میں عملے سمیت 4 ہزار 600 مسافر سوار تھے، 3 ہزار سے زائد مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ پر 800 کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

سڈنی پر لنگرانداز ہونے کے بعد کروز شپ سے کورونا متاثرہ افراد کو اتار کر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے مسافروں کا سفر محفوظ بنانےکے لیے انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.