بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کھلاڑی دو گروپس میں آج پاکستان سے روانہ ہونگے

آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈ کے ارکان دو گروپس میں پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

پہلا گروپ کچھ دیر بعد لاہور سے روانہ ہو گا جبکہ دوسرا بڑا گروپ سہہ پہر میں روانہ ہو گا۔

کپتان ایرن فنچ ، شون ایبٹ ، جیسن بحرنڈورف اور مارکوس اسٹونئس کچھ دیر میں براستہ دبئی ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ مارنوس لبو شین دبئی سے لندن جائیں گے۔

قومی ٹیم اپنی پوری اسٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے، تاہم ٹیم کو شاداب خان کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

اسکواڈ کے بقیہ ارکان سہہ پہر کو براستہ دوحا اپنے مقامات کے لیے روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ شب کھیلا گیا سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.