آسٹریلوی وکٹ کیپر الیکس کیری نے پاکستان پہنچنے پر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں، کپتان نے بھی مارنس لبوشین کی کافی بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی آسٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت 35 رکنی اسکواڈ کے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کورونا ٹیسٹ سیمپل لیے گئے۔
پاکستان پہنچنے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے مارنس لبوشین کی کافی بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔
دوسری جانب آسٹریلوی وکٹ کیپر الیکس کیری نے پاکستان پہنچنے پر سوشل میڈیا پر ہوٹل لابی سے مارگالہ ہلز کی تصویر شیئر کی۔
تصویر میں الیکس کیری اور مچل مارش چائے پیتے اور ہوٹل لابی سے اسلام آباد کے نظارے کرتے دکھائی دیئے۔
Comments are closed.