آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے، ان کے بیک اپ کے لیے اسکواڈ میں دو فاسٹ بولرز کو طلب کر لیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کو دائیں ٹانگ میں کھچاؤ کا سامنا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ جمعرات سے ویسٹ انڈیز کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے دو فاسٹ بولرز کو طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹ کمنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ نہیں کی تھی۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دی تھی۔
پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 498 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
Comments are closed.