آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھی ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کے ایوارڈ پر اپنا ردّعمل دے دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اختتام پذیر ہوگیا جس کا ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے جس پر شائقین کرکٹ سمیت سابق کرکٹرز بھی شدید ناراض ہیں۔
ایسے میں آسٹریلیا آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ پر خاموش نہ رہے۔
ایرون فنچ نے پریزینٹیشن سرمنی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی بجائے اُن کے ساتھی کرکٹر ایڈم زمپا کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دینا چاہیے تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ ایڈم زمپا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 13 وکٹیں لیں لہٰذا میرے خیال میں اُنہیں ہی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دینا چاہیے تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایڈم زمپا نے بڑی وکٹیں لیکر میچ کٹرول کیا، میرے لیے وہ ایک سُپر کھلاڑی ہیں۔
Comments are closed.