
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے خصوصی تکیے کے بعد آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا کا ’تکیہ‘ بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔
ایڈم زمپا پاکستان میں ون ڈے سیریز میں شرکت کیلئے لاہور ائیرپورٹ سے ہوٹل کے لیے روانگی کے لیے باہر آئے تو ان کے ہاتھ میں ایک تکیہ بھی موجود تھا۔
اس سے قبل اسٹیو اسمتھ کی اسلام آباد پہنچنے پر تکیے کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی تھی۔
پاکستان کے محمد رضوان اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انہیں گزشتہ سال انگلینڈ سیریز اور بنگلہ دیش کے دورے کے دوران تکیے کے ساتھ سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ بین الاقوامی اسپورٹس شخصیات مختلف وجوہات کی بنا پر اپنا تکیہ اپنے پاس رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد اب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔
تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو کہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔
کینگروز بھرپور تیاری سے زندہ دلان لاہور میں سیریز کے آغاز کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.