بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لاہور میں گالف کھیلی

آسٹریلیا کی کر کٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے 7 اسٹاف ممبرز کے ساتھ لاہور کے جیم خانہ کلب میں گالف کھیلی ۔

کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ گالف کھیلنے کے لیے صبح جلدی اٹھنا پڑا جبکہ یہاں گالف کھیل کر اچھا لگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہےکہ کراچی ٹیسٹ میں کھلاڑیوں نے خود پر اعتماد کیا اور ناممکن کو ممکن بنایا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، اسکاٹ بولینڈ اور مارک اسٹیکٹی نے لاہور جیم خانہ کلب میں گالف کھیلی، ان کے ہمراہ 7 اسٹاف ممبرز بھی تھے۔

آسٹریلوی اسکواڈ کے اراکین جمعہ کی صبح گالف کھیلنے کے لیے لاہور جیم خانہ کلب پہنچے۔

کپتان پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ہوٹل سے باہر نکلنا اور پھر گالف کھیلنا اچھا لگا، بہترین سیکیورٹی اور انتظامات پر شکر گزار ہیں، لاہور ٹیسٹ کے آغاز کے منتظر ہیں۔

فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کا کہنا تھا کہ دن بہت اچھا رہا، گولف سے انجوائے کیا، ہمیں گالف کے لیے ہوٹل سے کلب لانے کے لیے بڑے انتظامات کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.