آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر مارنوس لابوشین قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ’فین‘ ہوگئے۔
میچ کے اختتام پر ہوٹل میں قومی ٹیم اور مہمان کرکٹرز کی ہوٹل میں گفتگو کرتے تصاویر پی سی بی نے شیئر کیں۔
ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے مارنوس نے کہا کہ 5 دن ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد آپ کیا کرتے ہیں؟ ہوٹل میں واپس آکر 5 دن کی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
مارنوس کے اس ٹوئٹ کے جواب میں زین نامی ایک صارف نے مہمان کرکٹر سے سوال کیا کہ پاکستان ٹیم میں ایسا کون سا کھلاڑی ہے جس سے آپ کو گپ شپ کرنے میں مزہ آتا ہو۔
مارنوس لابوشین نے جواب میں محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ رضوان ایک عظیم بندے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پنڈی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر مارنوس لابوشین کے بازو پر لگنے والی گیند کے بعد مہمان کرکٹر کا بازو سہلا کر دل جیت لیے تھے۔
Comments are closed.