اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل دوست کی سالگرہ میں اپنا پاؤں فریکچر کروا بیٹھے

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل اپنے دوست کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب میں اپنا پاؤں فریکچر کروا بیٹھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میلبرن میں گلین میکسویل دوست کے گھر میں اس کے ہمراہ صحن میں بھاگتے ہوئے پھسل گئے اور ٹانگ پھنس جانے کے باعث ان کی بائیں ٹانگ میں فریکچر ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل کے پیر میں فریکچر ہفتے کو ہوا اور اسی روز ان کا آپریشن بھی ہو گیا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سمیت کرکٹ سے طویل مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل کی جگہ شین ایبٹ کو آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.