امریکی کورونا وائرس ویکیسن آسٹرازنیکا کی ایک اور کھیپ 27 اگست کو پاکستان پہنچ جائے گی۔
حکام وزرات صحت کے مطابق آسٹرازنیکا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، یہ ویکسین گاوی کی طرف سے پاکستان کو بطور امداد دی جا رہی ہیں۔
وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ گاوی کے تحت پہلے بھی فائزر، موڈرنا، سائنوفارم اور اسٹرازنیکا کی ڈوز ملی ہیں۔
حکام کے مطابق گاوی کے تحت پاکستان کو سائنوفارم کی 6.1 ملین اور موڈرنا کی 5.5 ملین ڈوزز مل چکی ہیں۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ گاوی کے تحت پاکستان کو 24 لاکھ اسٹرازنیکا اور ایک لاکھ 6 ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز مل چکی ہیں۔
Comments are closed.