انڈونیشیا میں آسمانی بجلی کا شکار ہونے والا شخص خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا جبکہ اس خوفناک منظر کو سیکیورٹی کے لیے نصب کیے گئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔
کہا جاتا ہے کہ جسے اللّٰہ رکھے، اُسے کون چکھے، موت کا وقت نہ ہو تو دوسری زندگی بھی مل ہی جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک مثال انڈونیشیا میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب ڈیوٹی پر مامور 35 سالہ شخص پر آسمانی بجلی آ گری اور وہ زندہ سلامت بچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آ سمانی بجلی کا نشانہ بننے والا شخص خراب موسم کے دوران کھلے آسمان کے نیچے موجود تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زندہ بچ جانے والے شخص کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
Comments are closed.