gina valentina melissa moore hookup hotshot dknight magicbox ii bluetooth hookup being honest about wanting hookup reddit coyote hookup best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسانی سے فراہمی کے بغیر انصاف نہیں ہوسکتا، جسٹس اعجاز الاحسن

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ انصاف کی آسانی سے فراہمی کے بغیر انصاف نہیں ہوسکتا۔

ٹیکنالوجی کی افادیت سے متعلق تقریب سے خطاب میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صرف ٹیکنالوجی نہیں، معمول سے ہٹ کر بھی سوچنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جج کو انصاف کی فراہمی کے لیے صلاحیت مند بھی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کورونا کے دوران بھی ایک دن بند نہیں ہوئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے مزید کہا کہ تمام عدالتوں نے کورونا وائرس کے دوران بھی اپنے دروازے کھلے رکھے، کورونا کے دوران ٹیکنالوجی نے ہماری بہت مدد کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آن لائن اور بذریعہ ویڈیو لنک سماعت کروائی، ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین سے اشتراک کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.