آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد پانچویں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے تین اضلاع میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
مظفرآباد، نیلم اور جہلم ویلی میں شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔
مظفرآباد ڈویژن میں کل 6 لاکھ 95 ہزار 49 ووٹرز ہیں جن میں سے خواتین ووٹرز کے تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 747 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 74 ہزار 302 ہے۔
مظفر آباد ڈویژن میں 614 بلدیاتی نشستوں پر 31 خواتین سمیت 2 ہزار 725 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ 19 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے 575، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے 545 اور مسلم لیگ ن کے 465 امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی سب بڑی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے صرف 113 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
تحریک لبیک نے 67 اور جماعت اسلامی نے 46 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جبکہ آزاد امیدوار کے طور 900 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔
Comments are closed.