پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کشمیر میں انتخابات کا بازار لگے گا، آزاد کشمیر میں کوئی بھی جماعت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگ رہی۔
کراچی کی کشمیر کالونی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔
چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام 70 سال سے مظالم برداشت کر رہے ہیں، وہاں نوجوان آج بھی پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیے جاتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.