بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر میں اژدھا نکل آیا، مقامی افراد کندھے پر اٹھا کر گھومتے رہے

میرپور آزاد کشمیر کے نواحی علاقے چتر پڑی میں اژدھا نکل آیا، مقامی افراد نے اژدھے کو ڈنڈے مار مار کر ہلاک کر دیا۔

 مقامی افراد ہلاک اژدھے کو کندھوں پر اٹھائے گھومتے رہے، اژدھےکو موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹا گیا اور انہوں نے سیلفیاں بھی لیں۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کوئی ذمہ دار موقع پر نہیں پہنچ سکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.