مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ چکار پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔
مصدق ملک نے جماعت اسلامی والوں پر دوران پولنگ اسلحہ استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری پارٹی کی حکومت بن جائے یہ ناقابل قبول ہے۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے آزاد کشمیر میں ن لیگی عملے کو باہر نکال کر ووٹ چوری کیے جانے کا الزام بھی لگایا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں فائرنگ کے واقعات کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔
اس سے قبل رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت سازی کے دعویدار کو آج شام تک پتا چل جائے گا۔
Comments are closed.