بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن نے راجہ فاروق حیدر پر موبائل فون دے مارا

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران شدید بے نظمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی کے رکن نے راجہ فاروق حیدر پر موبائل فون دے مارا۔

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر کے خطاب کے بعد شروع ہوئی، چوہدری لطیف اکبر نے وزیراعظم  آزاد کشمیر سردار تنویر پر الزام عائد کیا کہ وہ پیسے دے کر اسمبلی میں آئے ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فہیم ربانی نے فاروق حیدر پر موبائل فون پھینک کر مارا، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں اسمبلی بلڈنگ پہنچ گئے۔

مظاہرین نے اسمبلی گیٹ کے سامنے احتجاج کیا اور دروازہ کھولنے کی کوشش کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فہیم ربانی سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے معافی مانگیں۔

پولیس، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت تمام انتظامیہ اسمبلی کے باہر پہنچ گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.