بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزادانہ و منصفانہ انتخاب چاہتے ہیں، ہمیں دیوار سے مت لگاؤ: شیریں مزاری

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہمیں دیوار سے مت لگاؤ، ہم آزادانہ و منصفانہ انتخاب چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، کسی بھی جانب سے مداخلت کا شک بھی ہوا تو بھرپور ردِعمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور مسٹر ایکس و مسٹر وائے کو دھاندلی کی کوششیں ترک کرنے کا کہہ چکے ہیں، انتخاب کے روز نتائج کے اعلان تک دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں تو چپ نہیں بیٹھیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ لاہور اور ملتان میں ان کے دفاتر کے باہر یا جہاں ضرورت محسوس کریں گے احتجاج کریں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کوئی سرکاری افسر جو آئینی حدود میں اپنے فرائض سے تجاوز کرے گا، اس کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ملکی معیشت اس ہنگامے و ہلچل کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی، جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.