پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے آرڈیننسز کو نامنظور کرنے کی قرار داد سینیٹ میں جمع کرا رہے ہیں۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسپیکر کو 2 مرتبہ لکھ کر بھیجا ہے کہ ہم بیٹھ کر بات کرنا چاہتے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب حکومت دوبارہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا رہی ہے۔
Comments are closed.