بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس کا مسودہ تیار

ہارس ٹریڈنگ کیخلاف آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے آج سپریم کورٹ  میں پیش کیے جانے والے ریفرنس کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے اہم نکات سامنے آ گئے۔

صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابلِ قبول ہے؟ کیا پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے سے نہیں روکا جا سکتا؟

اسلام آباد ہارس ٹریڈنگ کیخلاف صدارتی ریفرنس کی…

ریفرنس کے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ شمار نہیں ہوگا، کیا ایسا ووٹ ڈالنے والا تاحیات نااہل ہوگا؟ کیا منحرف ارکان کا ووٹ شمار ہوگا یا گنتی میں شمار نہیں ہوگا؟

مسودہ میں سوال ہے کہ پارٹی پالیسی کےخلاف ووٹ دینے والا رکن صادق اور امین نہیں رہے گا تو کیا ایسا ممبر تاحیات نااہل ہوگا؟، فلور کراسنگ یا ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے مزید کیا اقدامات ہو سکتے ہیں؟

ریفرنس کے مسودہ میں آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس آج دائر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.