وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ آرٹیکل 63 اے ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی، کرپشن کے ڈرامے ختم ہو سکیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نےمنحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے ریفرنس اٹارنی جنرل نے دائر کیا۔
Comments are closed.