بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرٹسٹ نے مچھلی کی حقیقت سے قریب ترین پینٹنگ بنا ڈالی

ایک باصلاحیت فنکار نے حقیقی تھری ڈی ریسین مچھلی کی پینٹنگز تخلیق کی ہے۔

فیف ڈونگ نامی یہ آرٹسٹ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہوں نے انتہائی حقیقت پر مبنی اور تقریباً زندگی سے معمور نظر آنے والی سہ جہتی مچھلی کی شفاف ریسین (گوند) سے پینٹنگز بنانے میں اسپشلائز کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ تھری ڈی ریسین فش پینٹنگ بنانے کا فن لگ بھگ 30 برس قبل جاپانی آرٹسٹ ریوسوکے فوکا ہوری نے متعارف اور مشہور کیا تھا، ان کا یہ حیران کن کام 2012 میں اوڈیٹی سینٹرل میں فیچرڈ تھا۔

جس کے بعد سے اس فن کو دیگر فنکاروں نے ایک نیا انداز اور شکل دی۔

فیف ڈونگ نے اس میں غیرمعمولی حقیقت کا رنگ بھرتے ہوئے گولڈ فش کی ایسی تخلیق کی کہ وہ پیالے یا شیل میں تیرتی ہوئی نظر آنے لگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.