بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرٹسٹک سوئمر کی کیٹ واک، ویڈیو وائرل

اپنی مہارت کو دلچسپ انداز میں پیش کرنے کا شوق تو ہر کسی کو ہوتا ہے، لیکن ایک آرٹسٹک سوئمر نے اپنے اس شوق کو ایسے کرتب میں تبدیل کردیا جسے دیکھ کر سب حیران کردیا۔ 

دنیا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور لوگ اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں۔ 

ایسا ہی منفرد ٹیلنٹ آرٹسٹک سوئمنگ کی چار مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن کرسٹینا مکوشینکو نے سوئمنگ پول کے اندر دکھایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹک سوئمر تیراکی کرتے ہوئے گزر رہی ہیں، لیکن وہ اس طرح تیر رہی ہیں جیسے وہ اس سوئمنگ پول کے اندر کیٹ واک کر رہی ہوں۔ 

وہ اپنے مکمل توازن کے ساتھ سوئمنگ پول میں پہلے پیر سطح آب اور سر زمین کے بل کر کے تیرتی ہیں جو اس پوزیشن میں چلتی ہوئی معلوم ہوتی ہیں جبکہ اس کے بعد وہ پول کی زمین پر پاؤں رکھ کر تیرتی ہیں جسے دیکھ کر لگ رہا ہو کہ وہ ریمپ پر واک کر رہی ہوں۔ 

A post shared by Kristina Makushenko (@kristimakusha)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.