عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ایکسٹینشن نہ لینے کا اعلان کر کے بہت سارے مسئلے حل کر دیے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی کھیل شروع نہیں ہوا ابھی ٹریلر چلا ہے، عمران خان جب کال دے پھر ان کو پتہ چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیک ڈور رابطوں سے ہمیشہ وقت ضائع ہوا، راولپنڈی سے فاصلہ ضرور ہے تعلقات خراب نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دیں، خیبرپختون خوا اور پنجاب اسمبلی توڑ دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پانچ میں سے 2 ججز فیصلے پر راضی نہیں تھے ایک کو بیمار کر دیا، فیصلہ مبہم تھا، غیر آئینی تھا سپریم کورٹ میں جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ کی وزیرِ اعظم نے مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر استعفیٰ دے دیا۔
Comments are closed.