mature filipina cam the no nonsense man be kind be sweet be a gentleman filipiono cupid to love someone like you almaty photos

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف کی ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑیوں نے ملاقات کی ،آرمی چیف نے اولمپینز کی کوششوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اولمپینز سے کہا کہ اولمپکس میں آپ کی شرکت نے پاکستانی قوم بالخصوص نوجوانوں کو متاثر کیا ہے، فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی نہ صرف اعزاز ہے بلکہ قوم کیلئے باعث فخر بھی ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو مستقبل کی کوششوں میں پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر کھلاڑی ارشد ندیم، طلحہ طالب، حوالدار محمد خلیل اختر، سپاہی گلفام جوزف نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.