آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں فارمیشن کمانڈروں کی 80 ویں کانفرنس منعقد ہوئی۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے چیلنجوں اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشن ردُالفساد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آرمی چیف نے بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورت حال میں آپریشنل تیاریوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے پر زور دیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
Comments are closed.