سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے۔
چوہدری شجاعت حسین اپنے صاحبزادے شافع حسین کے ہمراہ ریاض گئے ہوئے ہیں، جہاں سے انہوں نے ایک بیان جاری کیا ہے۔
ق لیگی سربراہ نے کہا کہ فوج اور عدلیہ اہم قومی ادارے ہیں، آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے، اس تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھر رہ جائیں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے، دعا ہے ملک میں جس رنگ کی سیاست ہو رہی ہے یہ کامیاب نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ بیشتر سیاستدان شکوہ، جواب شکوہ پر مبنی الزامات میں الجھے ہوئے ہیں، تحمل و برداشت، رواداری اور برد باری کے جذبے کمزور پڑ رہے ہیں۔
ق لیگی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ دراصل شکوہ کاروں کو جواب شکوہ سننے کا حوصلہ ہی نہیں۔
Comments are closed.