پاک فوج میں اعلیٰ ترین عہدوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے مشاورت کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات میں اہم تعیناتیوں کے لیے بھجوائے گئے پینل پر بھی مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارتِ دفاع سے وزیرِ اعظم آفس میں موصول ہو گئی ہے۔
اس ضمن میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔
اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینئر موسٹ جنرلز کے نام وزارتِ دفاع کو بھیج دیے ہیں۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا یہ اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.