سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئینی بحران پر گورنر پنجاب کا آرمی چیف کو مبینہ خط پی ٹی آئی کا دُہرا معیار بے نقاب کرتا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اگر ادارے آئین کے ساتھ کھڑے ہوں تو انہیں تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خط پی ٹی آئی کے عہدے داروں کے ذریعے آئین کی خلاف ورزی کی دانستہ کڑی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ آئینی ذمے داری ادا کرتے ہوئے آئین کی خلاف ورزی کو روک رہی تھیں، سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے خلاف مہم چلائی گئی۔
رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سیاسی لڑائی کو قواعد، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر طے کیا جائے۔
واضح رہے کہ 4 مئی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خط لکھ کر پنجاب کی موجودہ صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔
خط میں آرمی چیف سے پنجاب میں آئینی فریم ورک پر عمل درآمد، وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عوامی اعتماد بحال کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
Comments are closed.