آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تربت کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان ہیڈکوارٹرز میں انہیں علاقے کی سیکورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ فوج امن اور خوش حالی کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیچ کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں سے بات چیت کی۔
انہوں نے کیچ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.