آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئر سول نمائندے اسٹیفانو پونٹیکوروو (Stefano Pontecorvo) نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر نیٹو نمائندے نے افغانستان سے کامیاب انخلا کے آپریشنز میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اسٹیفانو پونٹیکوروو نے کہا کہ افغان صورتحال اور علاقائی استحکام کی کوششوں میں پاکستان کا کردار شاندار رہا۔
نیٹو نمائندے نے افغانستان پر پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.