آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی بحریہ کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی خطے کو عدم استحکام کا شکار کرتی ہے، اس سے نمٹنے کے لیے بھرپور جواب کی ضرورت ہوتی ہے۔
عراقی بحریہ کے کمانڈر نے بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آرمی چیف سے اظہار تعزیت کیا۔
Comments are closed.