آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللّٰہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔
آرمی چیف نے انسانی المیے سے بچنے کے لیے افغانستان کو فوری امداد کی ضرورت اور افغان امن اور مفاہمت کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
سعودی ملٹری ایڈوائزر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔
Comments are closed.