بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف سے سعودی وزارتِ دفاع کے عہدیدار کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزارتِ دفاع کے ٹرانسفرمیشن مینجمنٹ آفس کے سی ای او ڈاکٹر سمیر نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سیکیورٹی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گفتگو میں ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اعتراف کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹر سمیر بن عبدالعزیز الطبیب سے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.