آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی امور، سیکورٹی تعاون اور خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر معزز مہمان نے علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے موقف کیلئے ترکی کی بھرپور حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
Comments are closed.