پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور سے ملاقات میں باہمی دلچسپی، پیشہ وارانہ امور سمیت انٹیلی جنس اور دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتِ حال پر گفت گو کی گئی۔
افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان پر امن، مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے مدد کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس کے سربراہ رچرڈ مور نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments are closed.