آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق تربیت، انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اٹلی سے کثیرالجہتی تعلقات اور مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پُرامید ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.