ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملتان گیریژن میں جوانوں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے ملتان گیریژن میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے مادر وطن کی خدمت کیلئے فارمیشنز کی غیر معمولی پیشہ وارانہ قابلیت کو سراہا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک فارمیشنز کے دستوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

آرمی چیف کا استقبال کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.